فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین منتخب 4 مزید قائمہ کمیٹیوں کے انتخابات مکمل

فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین منتخب  4 مزید قائمہ کمیٹیوں کے انتخابات مکمل

اسلام آباد (ثناء نیوز) قومی اسمبلی کی مزید چار قائمہ کمیٹیوں کے انتخابات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اتفاق رائے سے  مسلم لیگ (ن)  کے رکن شیخ روحیل اصغر کو قائمہ کمیٹی دفاع کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح سردار اصغر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی، خالد حسین مگسی  کو چیئرمین قائمہ کمیٹی نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز (کیڈ) اور طارق بشیر چیمہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی منتخب کیا گیا ہے۔ خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب  کے سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی موجودگی میں ارکان کمیٹی نے اتفاق رائے سے مولانا فضل الرحمن کو چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب کیا۔ باضابطہ طور پر اس بارے میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔  گذشتہ دور حکومت میں بھی مولانا فضل الرحمن پانچ سال تک خصوصی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے۔