جوانوں اور افسروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ

 جوانوں اور افسروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آرمی چیف  کا  کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کو کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند مورال، حربی تیاری اور مستعدی کی تعریف کی۔ انہوں نے کنٹرول لائن پر پاک فوج کے افسروں و جوانوں کی شاندار قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقامی فارمیشن کمانڈر نے انہیں کنٹرول لائن پر سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جاوید باجوہ بھی اس دورہ میں آرمی چیف کے ساتھ موجود تھے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کیلئے قربانیاں پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاک فوج کے جوانوں کا بلند حوصلہ اور آپریشنل تیاریاں قابل تعریف ہیں۔ جوانوں اور افسروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔