آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،کراچی ، بالائی سندھ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،کراچی ، بالائی سندھ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم  بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش رسالپورمیں پنتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے علاوہ مری میں اڑتیس، فیصل آباد سنتیس، مظفرآباد  تنتیس، منگلہ بتیس، گڑھی دوپٹہ اکتیس، کوہاٹ بیس، منڈی بہاؤالدین سترہ، لاہور پندرہ، گلگت بارہ، دیر گیارہ جبکہ سیدوشریف اور چراٹ میں دس ملی میٹر بارش ہوئی ۔