نوازشریف کو نقل مکانی کا ذمہ دار ٹھہرانا دہشت گردوں کی حمایت کے مترادف ہے: رانا مشہود

نوازشریف کو نقل مکانی کا ذمہ دار ٹھہرانا دہشت گردوں کی حمایت کے مترادف ہے: رانا مشہود

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ عمران خاں کو نقل مکانی کرنیوالوں کے زخمیوں پر نمک نہیں چھڑکنا چاہئے، نوازشریف کو نقل مکانی کا ذمہ دار ٹھہرانا دہشت گردوں کی حمایت کے مترادف ہے۔ رانا مشہود نے عمران خاں اور دیگر کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انکے دل سے نکل کر یہ بات انکی زبان پر آگئی اور انکا کردار قوم کے سامنے عیاں ہو گیا۔ عمران کا بیان قوم کے جذبات اور قربانیوں کی نفی کرتا ہے، قوم سیاسی منافقوں کو پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیگی۔