مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹر) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی سینتالیسیویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی ، ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی ریفرنسز اور تعزیتی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ جس میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ محترمہ فاطمہ جناحؒ نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں قائد اعظمؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے حصول پاکستان کی منزل کو آسان تر کر دیا تھا۔این این آئی کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 47 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا قیام پاکستان کی تحریک میں محترمہ فاطمہ جناحؒ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے قائداعظم کے ساتھ قدم سے قدم ملاکرجدوجہدکی اوراس جدوجہدکی خاطرانہوںنے اپنی خواہشات اورامنگوں کوقربان کردیا۔