بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی, تازہ ترین واقعے میں پولیس نے ایک مسلمان شخص کے ساتھ ساتھ اس کی پالتو معصوم بکری ببلی کو بھی اپنی انتہاپسندی کا نشانہ بناڈالا
ریاست چھتیس گڑھ میں انتہاپسندی کا نیا شکار بنایا گیا ایک معصوم بکری ببلی کو جس نے ایک ہندو جج کے لان میں گھس کر گھاس چرنے کی جسارت کرڈالی تھی.
شاید انتہاپسند ہندو ببلی کی یہ خطا معاف کردیتے مگر چونکہ اس کا مالک عبدالحسن ایک مسلمان شخص تھا اسی لیے فوراً مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا.
ببلی بیچاری تھانے میں ' میں میں ' کرتے دہائیاں دیتی رہی مگر ظالم تھانےدار کی کانوں پر جوں تک نہ رینگی.
ببلی اور عبدالحسن کو جرمانے کے طور پرسات برس قید کی سزا اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے. بھارت میں بے زبان جانوروں کی گرفتاری کوئی نئی بات نہیں. اس سے پہلے ایک پاکستانی کبوتر اور بدتمیز طوطے کو کئی روز تک تھانے میں بند رکھا گیا تھا.