پاکستان کی قومی ہوائی کمپنی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے قومی ائیر لائنز کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ کر باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیں۔
منگل کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ نے کراچی میں ایک نیوز کانفرنس کے ذریعے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مذاکرات کے لیے لاہور جائیں گے۔
سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ ’احتجاج کو 16 دن گزر چکے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ’آج فلائٹ آپریشن کی بندش کو آٹھ دن گزر گئے ہیں اور اس بندش کے نتیجے میں مسافروں اور جہازوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں جن سے کوئی بھی محب وطن پاکستانی اس سے صرف نظر نہیں کر سکتا۔
تاہم دوسری طرف پی آئی اے کے کیبن کرو ایسوسی ایشن کے صدر اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ترجمان نصراللہ خان آفریدی نے ان تمام خبروں کو رد کر دیا ہے جن کے مطابق جلد ہی پی آئی اے کے معاملے پر کسی بریک تھرو کا امکان ہے۔