عدم ادائیگی‘ چوری‘ وزیراعلیٰ خیبرپی کے کے حلقے کے 7 دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی

عدم ادائیگی‘ چوری‘ وزیراعلیٰ خیبرپی کے کے حلقے کے 7 دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی

نوشہرہ (آئی این پی) بجلی چوری اور عدم ادائیگی پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے حلقے کے 7 دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو پشاور الیکٹرک کمپنی(پیسکو) نے بجلی چوری کرنے اور ادائیگی نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپی کے کے حلقے کے 7 دیہات ملی خیل‘ منالی خیل بالا‘ ماصم خیل‘ دوراں اور گل ڈھیری کی بجلی کاٹ دی۔