یمن کی صورت حال پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا

یمن کی صورت حال پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا

وزیراعظم کی طرف سے یمن کی صورت حال پر قومی سیاسی قیادت میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آج تیسرا روز ہے، آج اجلاس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور اعتزاز احسن شریک ہوئے،، اجلاس میں محمود خان اچکزئی اور مشاہد حسین سید بھی موجود تھے،، ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں یمن کی صورت حال سے متعلق پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر مشاورت کی گئی۔۔