پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت ہوئی

 پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت ہوئی

سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف ججزنظربندی کیس کی سماعت انسداددہشتگردی کی عدالت میں ہوئی،، کیس کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی،، کیس کی سماعت کے دوران پرویزمشرف کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ سابق صدر علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے،، جسے عدالت نے منظور کر لیا، وکلا کی جانب سے درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی،،درخواست منظور کئے جانے پر پراسیکیوٹر عامرندیم تابش نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدرنے عدالت پیش نہ ہونے کو وطیرہ بنا لیا ہے،انہیں فوری طورپرعدالت میں طلب کیاجائے، بعدازاں کیس کی سماعت چوبیس اپریل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔