ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئےموثر اقدامات کررہے ہیں:شہباز شریف

  ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئےموثر اقدامات کررہے ہیں:شہباز شریف

 لاہورمیں مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی اور عہدیداران سے ملاقات میں  وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گذشتہ سات برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی،ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے موثر اقدامات کررہے ہیں،انکا کہنا تھا کہ شفافیت،معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ ن کی حکومت کاطرہ امتیازہے،دھرنوں اوراحتجاج کی سیاست کے باعث قومی معیشت کو بڑا نقصان پہنچا،،دھرنے والوں نےقوم کا وقت ضائع کیا،وزیراعلی نےبتایا کہ بہاولپور میں پاکستان کا سب سے پہلا قائد اعظم سولر پارک منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔