لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرملزم ذکی الرحمن لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا

 لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرملزم ذکی الرحمن لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا

لاہور ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مبینہ مرکزی ملزم کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا جس پر اڈیالہ جیل میں نظربند ذکی الرحمن لکھوی کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ چند ماہ قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا مگر حکومت نے انہیں ایک شخص کے اغواء کے کیس میں دوبارہ گرفتار کر کے ریمانڈ بھی حاصل کر لیا۔ عدالت نے انہیں اغوا کے کیس سے بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی دباؤ پر حکومت کی جانب سے ذکی الرحمن لکھوی کو پھر نظربند کر دیا گیا۔ ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور ہونے پر بھارت کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔ ذکی الرحمن نے اپنی نظربندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ذکی الرحمن لکھوی کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد انہیں رات گئے جیل سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔