قوم دہشت گردی کچلنے کیلئے پرعزم ہے‘ سعودی عرب نے ہر مشکل میں ساتھ نبھایا : شہباز شریف

قوم دہشت گردی کچلنے کیلئے پرعزم ہے‘ سعودی عرب نے ہر مشکل میں ساتھ نبھایا : شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے دوراہے پر کھڑا ہے۔ اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت آج ہے، پہلے کبھی نہ تھی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اجتماعی بصیرت اور مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ رہی ہے۔ دہشت گردی اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے مخلصانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کو ہمیشہ کیلئے کچلنے کیلئے پرعزم ہے، ملک بچانے کی جنگ ہر قیمت پر جیتیں گے۔ قوم کے اتحاد کی طاقت کے باعث دہشت گردی اور انتہاپسندی کا عبرتناک انجام قریب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد جاری ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ انکے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ قوانین میں ضروری ترامیم کرکے سزاﺅں کو سخت کیا گیا ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی و انتہاپسندی سے پاک کرکے دم لیں گے۔ دہشت گردی کے ناسور کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے جس میں صرف جیت ہی واحد آپشن ہے اور انشااللہ قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے پاکستان کو بچانے کی جنگ ہر قیمت پر جیتیں گے۔ پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سےسہ پلائی ہوئی دےوار کی طرح کھڑی ہے۔ آج پاکستانی قوم میں نیا جذبہ، عزم اور بھرپور قوت موجود ہے اور یہی لمحہ دہشت گردی کے ناسور کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا ہے۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ ہماری آئندہ نسلوں کی بقا کی جنگ ہے اور ہم سب نے مل کر پاکستان کا کھویا ہوا امن اسے ہر قیمت پر لوٹانے کا عزم کر لیا ہے اور فیصلہ کر لیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کےلئے پاک سرزمین پر کوئی جگہ نہیں۔ قوم کے پختہ عزم سے ہمےشہ ہمےشہ کےلئے دہشت گردی کا قلع قمع کرےں گے اور پاکستان کو صحےح معنوں مےں اسلامی فلاحی رےاست بنائےں گے۔ مسلم لےگ (ن) کے دور حکومت مےں توانائی کے متعدد منصوبوں پر تےزرفتاری سے کام جاری ہے۔ پنجاب مےںگےس سے3600 مےگاواٹ بجلی کے حصول کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ گےس سے 1200 مےگاواٹ پنجاب حکومت جبکہ 2400 مےگاواٹ کے منصوبے وفاقی حکومت لگائے گی۔ ہمارا ہر قدم توانائی بحران کے خاتمے کےلئے اٹھ رہا ہے۔ سستے ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پربھی تےزرفتاری سے کام کررہے ہےں۔ مزید براں شہبازشریف سے گزشتہ روز سعودی عرب کے قائمقام سفےر جاسم محمد الخالدی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی،جس مےں خطے کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خےال کےا گےا۔ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمےان گہرے برادرانہ اوردوستانہ تعلقات موجود ہےں، دوطرفہ معاشی تعاون کو بڑھا کران تعلقات کو مزےد وسعت دی جاسکتی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابےن اخوت کا لازوال بندھن موجود ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا انتہائی قرےبی، بااعتماد اورمخلص دوست ہے۔ دونوں ممالک کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی مےں پوری اتری ہے۔ سعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑی مےں پاکستان کا ساتھ نبھاےا ہے۔ سعودی عرب کے قائمقام سفےر جاسم محمد الخالدی نے کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان کے عوام مذہبی، تارےخی اور دوستی کے مضبوط رشتوں مےں بندھے ہےں۔ مزید براں شہبازشریف سے گزشتہ روز پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صباح نیوز کے مطابق شہباز شریف نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا اور یمن کے بحران سمیت ملکی داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے تعلقات کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہبازشریف