عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان نے خواجہ آصف کے بیان پر ان کے خلاف 15 نومبر 2012 کو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ خواجہ آصف نے عمران خان پر شوکت خانم میموریل اسپتال میں غربا کے علاج معالجہ کے لیے عطیہ کی گئی رقم سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ عمران خان کے وکیل واصف مجید عدالت میں پیش ہو گئے۔ خواجہ آصف کے وکیل علی محمد گیلانی اپنے موکل کے دفاع پر کل دلائل دیں گے