تصدیق نہ کروانے پرڈیڑھ کروڑ سموں کو بند کردیا گیا ہے: چیرمین پی ٹی اے

 تصدیق نہ کروانے پرڈیڑھ کروڑ سموں کو بند  کردیا گیا ہے: چیرمین پی ٹی اے

 لاہور میں ڈائیو بس سروس اور ذونگ کے مابین انٹر نیٹ سروس کے اجرا کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ کا کہنا تھا کہ  پارلیمنٹ کی منظوری اور آئین میں ترمیم کے بعد پاکستان میں  لوکل یوٹیوب متعارف کروائی جائے گی،افغانستان سمیت ملکی سرحدوں پرغیر ملکی موبائل سگنل کو بلاک کرنے کا کام  جاری ہے، انہوں نےبتایا کہ سرحدی علاقوں اور اورسیز پاکستانیوں کےلیےسموں کی تصدیق قومی شناختی کارڈ سے ہی ممکن ہوگی،چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ سات کروڑ سات لاکھ سموں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ تصدیق نہ کروانے پرڈیڑھ کروڑ سموں کو بند  کردیا گیا ہے۔