مقبوضہ کشمیر: کشمیری طلبا کی بھارتی یونیورسٹی سے بے دخلی کے خلاف مظاہرے جاری ‘ جھڑپیں ‘ متعدد زخمی

مقبوضہ کشمیر: کشمیری طلبا کی بھارتی یونیورسٹی سے بے دخلی کے خلاف مظاہرے جاری ‘ جھڑپیں ‘ متعدد زخمی

سری نگر(کے پی آئی)بھارتی یونیورسٹی میرٹھ سے کشمیری طلبہ کو بے دخل کرنے کیخلاف مقبوضہ کشمیر  میں مظاہرے جاری، کئی مقامات پرپْر تشدد جھڑپیں بھی ہوئیںم جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ ریاست کی سب سے بڑی کشمیر یونیورسٹی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے دوران بے دخل کئے گئے طلبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔یونیورسٹی کی مسجد سے احتجاجی جلوس بر آمد ہوا جس کے دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور ان پر طلبہ کے ساتھ یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ میرٹھ کی یونیورسٹی سے نکالے گئے طلبا پر لگائے گئے الزامات کو واپس لیا جائے ۔ اس موقعے پراحتجاجی طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس کے ارد گرد چکر لگایا اور احتجاج کرتے ہوئے اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔اننت ناگ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد، جس میں طلباء کی شمولیت زیادہ تھی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔