عوام کی خوشحالی سے ہی ملک مضبوط ہو سکتا ہے‘ ہر شعبے میں ریلیف دیں گے: وزیراعظم

عوام کی خوشحالی سے ہی ملک مضبوط ہو سکتا ہے‘ ہر شعبے میں ریلیف دیں گے: وزیراعظم

لاہور جلالپور جٹاں ( نامہ نگار +ایجنسیاں) وزیراعظم ڈاکٹر نوازشر یف نے کہا ہے کہ حکومت کو معاشی طور پر مضبوط اور عوام کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا چاہتی ہے‘ عوام کی مضبوطی اور خوشحالی سے ہی ملک بھی مضبوط ہو سکتا ہے۔ وہ ہفتہ کو لاہور میں جاری تر قیاتی منصوبوں کے بارے میں دوسرے روز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم کو لاہور میں رنگ روڈ‘ میٹرو توسیعی منصوبہ‘ آزادی چوک فلائی اوور‘ کم آمدن والے افراد کیلئے رہائشی منصوبے سمیت دیگر منصوبوں کے بارے میں بر یفنگ دی۔ ڈاکٹر نواز شریف نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور متعلقہ محکموں کو بھی چاہئے وہ عوامی منصوبوں کو جلدازجلد  پایہ تکمیل تک پہنچائیں اوران منصوبوں کی تعمیر کے دوران عوام کو آمدورفت کیلئے مشکلات سے بھی بچایا جائے۔ ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے اور ہمارامشن بھی پاکستانی عوام کی ترقی اورخوشحالی ہے اور آنیوالا وقت ملک کی تر قی وخوشحالی کا وقت ہے جسکی وجہ سے عوام کو ہر شعبے میں بھرپور ریلیف ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ لاہور کو عالمی معیار کے شہروں کے مطابق ترقی دینے کے لئے قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی ادارے ایسی جگہوں کی نشاندہی کریں جہاں کثیر المنزلہ عمارتیں اور جدید شہر قائم کرنے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہ ہو، وزیراعظم نے لاہور میں زیرزمین پانی کی گرتی ہوئی سطح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں مربوط پالیسی سامنے لائی جائے۔ ڈاکٹر نواز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں، بے روزگاری کاخاتمہ کئے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا، قیام امن کے بعد  سرمایہ کار دو گنا زیادہ پاکستان میں آئیں گے، پائیدار امن کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہ کرینگے۔ ملک میں امن قائم کرنا میری ذمہ داری ہے اور پاکستانی عوام کی ضروت بھی ہے۔اگر ملک پاکستان میں امن قائم ہوگا تو ہی ملک میں سرمایہ کاری ہوگی تب ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور بیروزگاری میں بھی کمی ہوگی۔