طالبان سے براہ راست مذاکرات کمیٹی میں شمولیت کے لئے 2 نام وفاقی حکومت کو بھیج دئیے: پرویز خٹک

طالبان سے براہ راست مذاکرات کمیٹی میں شمولیت کے لئے 2 نام وفاقی حکومت کو بھیج دئیے: پرویز خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے وفاقی حکومت نے مذاکرات کمیٹی میں شمولیت کیلئے منتخب عوامی نمائندوں کے نام مانگے ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی میں شمولیت کیلئے 2 نام وفاقی حکومت کو بھیج دئیے۔ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات ہوں گے جگہ کا تعین نہیں کیا گیا۔