ام المومنین حضرت خدیجہؓ کا یوم وصال آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

ام المومنین حضرت خدیجہؓ کا یوم وصال آج  مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

لاہور(خصوصی نامہ نگار) ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کا یوم وصال آج (بدھ)10 رمضان المبارک کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں میں حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کو خراج عقیدت پیش کرنے کئے خصوصی محافل کا اہتمام کیا جائے گا جن میں ان کی دین اسلام کے لئے خدمات کو خصوصی طور پر موضوع بنایا جائے گا۔