ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، لاہور میں ہلکی بارش کے بعد دھند اور بادلوں کی اوٹ میں چھپے سورج نے دیدار کراہی دیا۔

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، لاہور میں ہلکی بارش کے بعد دھند اور بادلوں کی اوٹ میں چھپے سورج نے دیدار کراہی دیا۔

سرد ہواؤں اورشدید سردی کے بعد اسلام آباد،لاہوراورشیخوپورہ میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث خشک سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی اورکئی روزبعد سورج نے آنکھیں کھول لیں ۔ملک کے شمالی اور میدانی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان ،خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں شدید سردی کی لہر آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی سترہ، استور منفی پندرہ، کالام منفی دس، گلگت منفی آٹھ، قلات منفی چھ، کوئٹہ منفی چار، مری میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔اسلام آباد میں دو،پشاور میں ایک ،مظفرآباد میں ایک، فیصل آباد اورملتان میں دو،کراچی میں تیرہ اورحیدرآباد میں نوسینٹی گریڈ رہا۔