طاہرالقادری اپنا ایجنڈا واضح کریں، کہیں ان کے لانگ مارچ سے کوئی تیسری قوت فائدہ نہ اٹھا جائے۔ قمرزمان کائرہ

طاہرالقادری اپنا ایجنڈا واضح کریں، کہیں ان کے لانگ مارچ سے کوئی تیسری قوت فائدہ نہ اٹھا جائے۔ قمرزمان کائرہ

لاہورکے مقامی ہوٹل میں آٹھویں ساؤتھ ایشیاء پری میڈیا کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا ایجنڈا واضح نہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ ان کے لانگ مارچ سے کوئی تیسری قوت فائدہ نہ اٹھا لے۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگرطاہرالقادری کوئی تجاویزدینا چاہتے ہیں تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں، ہم ان کے لانگ مارچ سے بالکل خوف زدہ نہیں لیکن اسلام آباد ڈیڑھ سے دو میلین کا شہرہے وہاں لانگ مارچ سے اگرریاستی مشینری کودرہم برہم کیا گیا تویہ بہترنہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لوٹوں کا کاروبار ہم نہیں کرتے یہ کاروبار وہ کرتے ہیں جنہیں ق لیگ کے لوٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔