ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر جاری ، بدھ اور جمعرات کے روز بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے
بدھ اور جمعرات کے روز خیبرپی کے، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے. بدھ اور جمعرات کے روز گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے.
بدھ اور جمعرات کے روز مری اور گلیات میں برفباری کی بھی توقع ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم آج رات مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا. سب سے کم درجہ حرارت ہنزہ اور پاراچنار میں منفی چار، استور، گوپس اور کالام منفی تین، سکردو منفی دو، جبکہ مری، راولاکوٹ، قلات، گلگت اور دیرمیں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔