اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استنبول سے غیرقانونی طور پر پہنچنے والے تین مسافروں کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا
ایف آئی اے حکام کے مطابق بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے استنبول سے غیرقانونی طور پر آنے والے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے. حکام کے مطابق مسافر ارشد احمد، شیرگل اور عرفان اللہ ٹریول ریکارڈ کے بغیر پاکستان پہنچے جنہیں ایئرپورٹ کی حدود سے ہی گرفتار کرلیا گیا . تینوں مسافروں کو مزید تفتیش کیلئے پاسپورٹ سیل منتقل کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے. ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سفر کرنے والے متعدد مسافروں کو حراست میں لیا ۔