آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سیکیورٹی کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں ملک کو درپیش بیرونی خطرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی اندرونی سیکیورٹی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں دہشت گردوں خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بھی زیر غور آئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38