ملتان ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ نندی پور پراجیکٹ 22 ارب سے 80 ارب تک چلا گیا جب اس کا افتتاح ہوا توبڑے شادیانے بجائے گئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے اندھیرے ختم ہو جائینگے لیکن یہ پراجیکٹ صرف 5 گھنٹے چلا اور ملک سے اندھیرے ختم ہونے کی بجائے نندی پور اندھیرے میں ڈوب گیا۔نندی پور پراجیکٹ شوکت عزیز کے دور میں شروع ہو ا تھا ہمارے دور میں اس لئے بند کیا کہ اس پراجیکٹ میں خامیاں تھیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوئی فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہے 480 ارب روپے کا سرکلر ڈیڈ ہے ہم نے اس کا آڈٹ کرانے کا بھی کہا ہے انہوں نے کہا کہ کسان پیکج بجٹ میں دیا گیا تھا لیکن اس وقت کسانوں کو نہیں دیا گیا اب جب کسان باہر نکلے ہیں تو تب حکومت نے زرعی پیکج دیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رینجرز کے بارے میں اشتہار پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیا ہے د وادارے کر اچی میں امن قائم کرنے کےلئے کام کر رہے ہیں ان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے حلقہ این اے 122 میں ڈاکٹر صفدر عباسی کی طرف سے ایازصادق کی حمایت کے اعلان کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ یہ صفدر عباسی کا حق ہے کہ وہ ایاز صادق کی حمایت کریں یا تحریک انصاف کی لیکن یہ فیصلہ پیپلز پارٹی کا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے فیصلے CEC کرتی ہے ۔ آصف زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین ہیں اور ان کا احترام ہے۔ پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی بعدازاں سید خورشید شاہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے منی میں شہید ہونے والے ان کے بھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024