این اے ایک سو بائیس کے ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے- الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے چار سو میٹر کی حدود کے اندر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی- جبکہ کوئی بھی پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹ نہیں مانگ سکتا- پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے کر جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی-الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں ، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38