ھیلیسیمیا پر کنڑول کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے:سلمان رفیق

ھیلیسیمیا پر کنڑول کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے:سلمان رفیق

تھیلیسیمیا کے عالمی دن کےموقع پر لاہور کےفاطمہ جناح میڈیکل کالج میں  منعقدہ تقریب سےخطاب میں خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا کےمرض میں مبتلا بچوں کوانتقال خون کی اذیت  ناک  علاج سے گزرنا پڑتا ہے،صوبےمیں بلڈبنک اتھارٹی کو بھرپور اندازمیں منظم کیا جائےگا،انہوں نےکہا کہ تھیلیسیمیا  کےمرض پرقابو پانے کیلئے تمام وسائل بروکارلائیں گے،اس ضمن میں عوامی میں آگاہی بھی پیدا کی جائے گی،خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کو سیاست سے پاک ہوناچاہیےکیونکہ یہ شعبہ خالصتاانسانیت کی بھلائی کےلیے ہے،تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے انہوں نےکہا کہ سیاست میں آنیوالے کھلاڑی قوم سے کھلواڑکررہےہیں،خواجہ سعدرفیق کے معاملےمیں سپریم کورٹ نے جو بھی فیصلہ دیااسے قبول کریں گے۔