پری سکین رپورٹ ٹربیونل سے ملی‘ اگلی وکٹ ایاز صادق کی اڑنے والی ہے : عمران خان

پری سکین رپورٹ ٹربیونل سے ملی‘ اگلی وکٹ ایاز صادق کی اڑنے والی ہے : عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی) عمران خان نے کہا ہے کہ پری سکین رپورٹ نادرا نے نہیں دی بلکہ ٹربیونل سے ملی تھی، نادرا چیئرمین سے پوچھنے گیا تھا کہ ان پر کسی قسم کا دباﺅ تو نہیں، پنجاب حکومت منڈی بہاﺅ الدین میں پری پول دھاندلی کررہی ہے ، اگلے ہفتے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، اگلی وکٹ ایاز صادق کی اڑنے والی ہے۔ جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں شرکت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پہلی بار انتخابات کی تحقیقات ہورہی ہے ، اس سے قبل ایسا نہیں ہوا، جوڈیشل کمشن تاریخ بنا رہا ہے جو بھی فیصلہ آئے گا ہم قبول کریں گے، اس سے قبل الیکشن کمشن کی تحقیقات کو تحقیقات سمجھا جاتا تھا ، اس دفعہ الیکشن کمشن خود دھاندلی میں ملوث ہے اس نے کیا تحقیقات کرانی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ٹربیونل کی رپورٹ آپ کے سامنے رکھی جو آفیشل تھی، (ن) لیگ والوں نے ایسے ہی نادرا پر چڑھائی کرلی۔ خواجہ سعد رفیق بھی مان گئے ہیں کہ آر اوز نے دھاندلی کی ہے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر آر اوز نے دھاندلی کی ہے تو انہوں نے کس کےلئے کی ہے، الیکشن شفاف نہیں ہوا تو اس میں قصور کس کا بنتا ہے ۔ ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ جوڈیشل کمشن نہیں بننا چاہیے تھا اور دوسری طرف کہہ رہے ہیں کہ آر اوز نے دھاندلی کی ہے تو پھر جوڈیشل کمشن کیوں نہیں بننا چاہیے تھا ۔ کمشن ہی فیصلہ کرے گا کہ آر اوز نے دھاندلی کس کےلئے کی۔ میں کرکٹ میں نیوٹرل امپائر لے کر آیا ، کبھی اپنے امپائر کھڑے کر کے میچ نہیں کھیلا۔ نادرا کی طرف سے کہا گیا تھا کہ پری سکین رپورٹ دو ہفتے پہلے ملنی تھی تو ابھی تک ملی کیوں نہیں؟ کیا نادرا پر کسی قسم کا دباﺅ ہے۔
عمران