پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا گیا

پرویز مشرف  کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا گیا

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت نمبر دو کے جج سہیل اکرام نے کی۔ دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے اپنے مؤکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ پبلک پراسیکیوٹر ندیم احمد تابش کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی تاہم عدالت نے سابق صدر کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت بائیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے