نوازشریف نے الیکشن کے روز تقریر کرکے الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کی: عمران خان

 نوازشریف نے الیکشن کے روز تقریر کرکے الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کی: عمران خان

اسلام  آباد میں جوڈیشل کمیشن کےاجلاس کےبعد میڈیا سےگفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ  آج کے اجلاس میں نئی باتیں سامنےآئیں، انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطے کےمطابق کوئی امیدوار مکمل نتائج آنے تک تقریر نہیں کرسکتا،نوازشریف نے نہ صرف تقریر کی بلکہ وہ اپنے بھائی کو وزیراعلی اوراپنے وزرا سے متعلق بھی باتیں کرتےرہے،انکا کہنا تھاکہ نوازشریف کی الیکشن کے روز تقریر الیکشن کمیشن کےقوانین کیخلاف تھی،عمران خان کا کہنا تھا کہ  پنڈی میں بیلٹ پیپرز چھاپنے کیلئےلاہورسے لوگ کیوں لائےگئے،ایڈیشنل سیکریٹری نے بھی اردوبازار سے متعلق بات کی تھی،آج یہ لوگ کہتےہیں ہیں کہ ہم نے پنڈی نہیں اسلام آباد میں بیلٹ پیپرزچھاپنے تھےتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کو پتہ نہیں تھا کہ ریٹرنگ افسران کے پاس کتنے بیلٹ پیپرز ہیں