حادثے میں غیرملکی سفیروں، ہائی کمشنرز اور ان کی بیگمات سمیت 6افراد جاں بحق ,ہنگامی کرائسز سیل قائم کر دیا گیا: اعزاز احمد چودھری

حادثے میں  غیرملکی سفیروں، ہائی کمشنرز اور ان کی بیگمات سمیت 6افراد جاں بحق ,ہنگامی کرائسز سیل قائم کر دیا گیا: اعزاز احمد چودھری

وزارت خارجہ میں سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں گلگت بلتستان میں نلتر کے مقام پر ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر وزارت خارجہ میں ہنگامی کرائسز مینجمنٹ سیل بھی قائم کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ قاضی ایم خلیل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نلتر میں ہیلی کاپٹر کے بد قسمت حادثہ میں ناروے، فلپائن کے سفیروں اور انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہوگئیں،جبکہ  پولینڈ اور ہالینڈ کے سفیر زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق بدقسمت ہیلی کاپٹر میں سترہ افراد سوار تھے جن میں سے چھ افراد جاں بحق ہوئے۔ ہیلی کاپٹر حادثہ میں تیرہ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ترجمان کے مطابق تیس سے زائد ممالک کے سفیر، ان کے اہل خانہ اور چند پاکستانی حکام سی ون تھرٹی جہاز کے زریعہ گلگت پہنچے تھے، گلگت سے ان تمام سفیروں ان کے اہل خانہ اور پاکستانی حکام کو تین روزہ تفریحی دورہ پر چار ہیلی کاپٹروں کے زریعہ  گلگت سے نلتر لے جایا جا رہا تھا۔ پاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارتکاروں کے لئے ایسے تفریحی دوروں کا انعقاد تواتر سے کیا جاتا ہے ۔۔۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق  صدر مملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔