جلدی باری لینے کے لیے عمران خان کا دھرنوں کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا ہے: سعد رفیق

جلدی باری لینے کے لیے عمران خان کا دھرنوں کا ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا ہے: سعد رفیق

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ کنٹونمنٹ بورڈ نے پی ٹی آئی کی مقبولیت کا پول کھول دیا ہے،،جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ سب فوت ہوجائیں اور وہ وزیراعظم بن جائیں،شاہراہ دستور پرعمران خان نے دھرنا دے کر پوری دنیا میں جگ ہنسائی کروائی ہے،،این اے ایک سوپچیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے،،عدالت سے اپیل کریں گے کہ فیصلہ جلد کردیا جائے،اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ابھی تک دھاندلی کے متعلق کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی،یہ تاثر غلط ہے کہ پرنٹنگ کے حوالے سے کچھ امور میں خرابیاں کی گئی تھیں،انکا کہنا تھاکہ مخالفین جوڈیشل کمیشن میں ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کرسکے۔