تھیلیسیمیا کے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے مل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے: شہباز شریف

تھیلیسیمیا کے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے مل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے: شہباز شریف

تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پروزیراعلی پنجاب نے کہا ہےکہ تھیلیسیمیا معصوم بچوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ مرض ہے،آج کے دن ہمیں پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت تھیلیسیمیا کے کیسوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے،شہباز شریف نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے مل کر مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔ تھیلیسیمیا کے مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں