ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کی نلتر میں کریش لینڈنگ,حادثے میں دو پائلٹ شہید،2 سے 13 افراد شدید زخمی

ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کی  نلتر میں کریش لینڈنگ,حادثے میں دو پائلٹ  شہید،2 سے 13  افراد  شدید زخمی

سترہ افراد کا قافلہ اسلام آباد سے گلگت کیلیے روانہ ہوا تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا، کہ اس قافلے کے ساتھ کیا حادثہ پیش آنیوالا     ہے ، یہ تمام افراد جن میں زیادہ تر غیر ملکی سفارتی عملہ اور ان کی بیگمات شامل تھی افواج پاکستان کے ایم آئی سترہ ہیلی  کاپٹر کے زریعے گلگت کیلیے روانہ ہوا تھابلتستان کے قریب نلتر ویلی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر  ایک  سکول بلڈنگ سے ٹکرا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ سے پائلٹ، کوپائیلٹ شہید، فلپائن اور ناروے کے سفیرہلاک جبکہ  انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات سمیت تیرہ افراد شدید زخمی ہیں ،ہیلی کاپٹر میں 11 غیرملکی اور 6 پاکستانی سوار تھے، مقامی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے

صدر،وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے نلتر میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ پر افسوس کا اظہار

وزیراعظم میاں محمد نواز  شریف گلگت بلتستان جا رہے تھے کہ حادثے کی خبر سنتے ہی واپس اسلام آباد آ گئے۔ انہوں نے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے بھی اظہار تشویش کیا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ،وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت اعلٰی سیاسی و عسکری قیادت نے حادثے کو المناک قرار دیا ہے۔