” احمقانہ سوال ہے “ وقار سرفراز کو پہلے نہ کھلانے کا پوچھنے پر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

” احمقانہ سوال ہے “ وقار سرفراز کو پہلے نہ کھلانے کا پوچھنے پر پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

آک لینڈ (سپورٹس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو گزشتہ میچوں میں نہ کھلائے جانے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے بعد وقار یونس پریس کانفرنس میں آئے تو صحافی اس میچ کے مختلف پہلوو¿ں پر بات کرنے کیلئے بیٹھے ہوئے تھے لیکن وقار یونس نے صرف 10 منٹ میں یہ پریس کانفرنس اس وقت ختم کردی جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ پچھلے میچوں میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو نہ کھلانے کی غلطی تسلیم کریں گے اور یہ کہ کیا یہ بات صحیح ہے کہ سرفراز احمد اور آپکے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا؟ اس پر وقاریونس نے پہلے تو اس صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”میں نہیں بلکہ آپ سرفراز احمد کے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں“ وقار یونس کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں 15 کھلاڑی آئے ہیں اور ان میں سے جو اچھے ہیں وہ کھیلیں گے اور انہیں کھلایا گیا۔ پاکستانی کوچ نے یہ بھی سوال کیا کہ انہوں نے کونسی غلطی کی ہے جسے وہ تسلیم کرلیں؟ ”کیا ناصر جمشیدکھلاڑی نہیں ہیں، کیا وہ ٹیم کے ساتھ نہیں آئے ہیں؟“ جب اسی صحافی نے ایک اور سوال کیا تو اس پر وقاریونس نے جواب دیا کہ لگتا ہے کہ یہ پریس کانفرنس ختم کرنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ ”انکے پاس احمقانہ سوالات کا کوئی جواب نہیں ہے“۔
وقار یونس