سینٹ الیکشن شیڈول کے بعد آرڈیننس بدنیتی اور آئین سے کھیلنے کے مترادف ہے: زرداری

سینٹ الیکشن شیڈول کے بعد آرڈیننس بدنیتی اور آئین سے کھیلنے کے مترادف ہے: زرداری

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشاورت کے بغیر آدھی رات کو صدارتی آرڈر جاری کیا گیا ہے۔ صدارتی آرڈر کا نفاذ غیرقانونی اور آئین کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن شیڈول کے بعد آرڈیننس لانا بدنیتی پر مبنی ہے، ایسے اقدام سے فاٹا کے عوام کے جمہوری حق کو نقصان پہنچایا گیا۔
زرداری