سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے، تدفین آج ہو گی

سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے، تدفین آج ہو گی

کراچی / اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے چھوٹے بھائی میر عبدالرحمن جمالی کراچی میں وفات پاگئے۔ انکی نماز جنازہ اور تدفین (آج) اتوار کو صبح 11 بجے انکے آبائی علاقے روجھان جمالی میں ادا کی جائیگی۔ مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم سینٹ کے رکن اور صوبائی وزیر بھی رہے۔ جمعہ کو انکی علالت کے باعث میر ظفراللہ خان جمالی کراچی چلے گئے تھے اسی وجہ سے وہ سینٹ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکے ۔ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، آصف علی زرداری ، چوہدری شجاعت، سراج الحق، ڈاکٹر عبدالمالک اور دیگر سیاسی رہنماﺅں نے بھائی کی وفات پر میر ظفر اللہ جمالی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
بھائی/ انتقال