بوم بوم آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں نا صرف آٹھ ہزار رنز مکمل کر لئے بلکہ 350 چھکوں کے ساتھ بھی سرفہرست

بوم بوم  آفریدی نے ایک روزہ میچوں میں نا صرف آٹھ ہزار رنز مکمل کر لئے  بلکہ 350  چھکوں کے ساتھ بھی سرفہرست

گرین ٹیم کے خطرناک بلے باز اور دھواں دار بیٹنگ کے ذریعے بوم بوم کے نام سے شہرت پانے والے شاہد آفریدی سے کون واقف نہیں، آفریدی تین سو چھیانوے ایک روزہ میچوں میں تئیس اعشاریہ اٹھاون کی اوسط سے آٹھ ہزار اکتالیس رنز بنا چکے ہیں۔
شاہد آفریدی کا اسٹرائیک ریٹ ایک سو سولہ اعشاریہ بانوے رہا، انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف دو زور دار چھکوں کی مدد سے ون ڈے میچز میں ساڑھے تین سو چھکے مکمل کرلئے، سری لنکا کے جے سوریا دو سو ستر چھکوں کے ساتھ دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل دو سو تیس چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
بوم بوم نے باؤلنگ میں بھی خوب دھاک بٹھائی، اور ایک روز میچوں میں تین سو پچانوے وکٹیں حاصل کیں-
شاہد آفریدی صرف چار سو وکٹیں پوری کرنے میں صرف پانچ وکٹوں کی دوری پر ہیں، مرلی دھرن پانچ سوچوتیس وکٹوں کے ساتھ پہلے، لیجنڈ وسیم اکرم پانچ سو دو کے ساتھ دوسرے، وقار یونس چار سو سولہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، آفریدی اگر مزید چھ وکٹں حاصل کرتے ہیں تو وہ ریکارڈ بک میں چوتھے نمبر پر آسکتے ہیں-