بھارت کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کیلئے جامع مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں: سرتاج عزیز

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
بھارت کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کیلئے جامع مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں: سرتاج عزیز

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتاہے،اسلحے کی دوڑمیں شامل نہیں ہوناچاہتے، ان کا کہنا تھا کہ دوہزاراٹھارہ میں سارک کانفرنس کے موقع پربھارتی وزیراعظم کوپاکستان کے دورے کی دعوت دیں گے،، بھارت کے ساتھ سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات مثبت رہے جس میں ویزہ پالیسی اورتجارتی امورسے متعلق بات چیت ہوئی، سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ چین کے صدرکادورہ پاکستان تئیس مارچ سے قبل بھی ہوسکتاہے،جبکہ روس کے ساتھ مذاکرات اپریل میں شروع ہوں گے۔