آئی ڈی پیز کی 16 مارچ سے واپسی،رجسٹریشن کا عمل آج شروع ہوگا:پولیٹیکل انتظامیہ

آئی ڈی پیز کی 16 مارچ سے واپسی،رجسٹریشن کا عمل آج شروع ہوگا:پولیٹیکل انتظامیہ

پشاور(نوائے وقت رپورٹ) پولیٹیکل انتظامیہ نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے رجسٹریشن کا عمل آج شروع ہوگا، انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ آپریشن راہ نجات کے تحت جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی 16 مارچ سے شروع ہوگی۔ پولیٹیکل آفیسر نواب صافی کے مطابق 11 ہزار سے زائد خاندان پہلے ہی آبائی علاقوں کو واپس جاچکے ہیں۔ واپس جانےوالے آئی ڈی پیز کو 33 ہزار روپے اور 6 ماہ کا راشن دیا جارہا ہے ، واپس جانیوالے متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل 11 مارچ تک جاری رہے گا۔دوسرے مرحلے میں 8 ہزار خاندانوں کی واپسی ہوگی۔