منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخاب میں شدید بد نظمی ہوئی

منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخاب میں شدید بد نظمی ہوئی

انتخابات کا موقع ہو، اور مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم نہ ہو،ایسا نہیں ہوسکتا،منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخاب میں بھی بد نظمی دیکھنے میں آئی،، پولنگ سٹیشن نمبر ایک سو اڑتیس میں ووٹنگ کا عمل جاری تھا،سٹیشن پر مسلم لیگ نون کے امیدوار ممتاز تارڑ کے حامیوں نے کمیپ لگایا ہوا تھا،،اس دوران پی ٹی آئی کے جوشیلے کارکنوں نے کیمپ پر دھاوا بول دیاپھر کیا تھادونوں طرف سے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ایک دوسرے پر خوب لاتوں اور مکوں کی بارش کی اس دوران کئی کارکن زخمی بھی ہوگئےصورتحال بگڑی تو رینجرز کے دستے فوری طور پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کیا،، جس کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوا،،پولنگ سٹیشن نمبر چھتیس میں بھی یہی صورتحال رہی