منڈی بہاؤالدین میں مار دھاڑ سے بھرپور ضمنی الیکشن، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار کو واضح برتری حاصل

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
منڈی بہاؤالدین میں مار دھاڑ سے بھرپور ضمنی الیکشن، غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار کو واضح برتری حاصل

منڈی بہاو الدین کے حلقہ این اے ایک آٹھ میں ضمنی الیکشن یوں تو تمام دن شور شرابے اور لڑائی جھگڑے کا شکار رہا ، تاہم کارکن پولنگ ختم ہونے کے بعد بھی نہ تھکے، ووٹوں کی گنتی شروع ہوتے ہی غیر حتمی نتائج آنا شروع ہو گئے ،اور کچھ ہی دیر میں ن لیگ کے امیدوار کی واضح برتری بھی سامنے آ گئی ، جس کے بعد لیگی کارکن بھی میدان میں آئے اور فتح کا خوب جشن منایا-کارکنوں نے نعرے بازی کی ، بھنگڑے ڈالے اور خوب شور مچا کر اپنے فتح کا مزہ لیا -
کچھ منچلے ایسے جذباتی ہوئے کہ بلے کو ہی آگ لگا دی ، باقی بھی پیچھے نہ رہے جنہیں زمین پر پٹخ کر بلہ ہی توڑ ڈالا، کارکن تحریک انصاف کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے -کارکنوں کی جانب سے فتح کی خوشی میں ریلیاں میں نکالی گئیں ، جس میں موٹرسائیکل میں منچلوں نے علاقے کے چکر لگائے-