محمد نواز شریف پانی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل تاجکستان روانہ

 محمد نواز شریف پانی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل تاجکستان روانہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 9 جون سے تاجکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے نواز شریف پانی سے متعلق منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرینگے دورے کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان کی وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہو گی، وزیراعظم نواز شریف تاجکستان کے ہم منصب کی دعوتپر دورہ کر رہے ہیں،وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔