فیصل آباد : غربت سے تنگ آ کر سنگدل باپ نے تین بیٹیوں کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد : غربت سے تنگ آ کر سنگدل باپ نے تین بیٹیوں کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں غربت اور تنگ دستی سے تنگ آ کر سنگدل باپ نے تین کمسن بیٹیوں کا گلا دباکر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ان کی عمریں 4 سے 6 سال بتائی جاتی ہیں۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 113ر۔ب کے رہائشی ارشاد نے 3 بیٹیوں ایمان، ایشان اور کمسن بیٹی کو گلا دباکر موت کی نیند سلا دیا۔پولیس کے مطابق باپ نے بیٹا پیدا نہ ہونے اور غربت سے تنگ آکر تین بچیوں کو قتل کیا ہے۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں میں ایمان، کشمان اور فضا شامل ہیں۔ایس ایچ او شبیر بلوچ کے مطابق، چک نمبر 313گ ۔ب پھلاہی کا ارشاد احمد کافی عرصہ سے بےروزگار تھا، غربت اور بےروزگاری کے سبب اس کا بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس سے تنگ آکر شبیر نے بچیوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرنے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اس نے رسی کی مدد سے پہلے اپنی 7 سالہ بیٹی ایمان، پھر 6 سالہ کشمان کو رسی کی مدد سے گلا دبا کر قتل کیا جب وہ اپنی تیسری بیٹی 5 سالہ فائزہ کی طرف بڑھا تو اس نے شور مچانا شروع کردیا جسے سن کر ارشاد کے ہمسایہ اسکے گھر کی طرف بھاگے مگر اس سے قبل کے لوگ ارشاد کو پکڑتے اس نے تیسری بیٹی کا گلا دبا کر اسے بھی قتل کردیا۔ لوگوں کے آنے کی وجہ سے وہ بیوی کو قتل اور خود کشی نہ کرسکا۔ پولیس نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھیج دیا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔