عمران خان نے تشدد کا جو سبق اپنے کارکنوں کو پڑھایا وہ اسے یاد کر چکے اور اب اس کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں : زعیم قادری

عمران خان نے تشدد کا جو سبق اپنے کارکنوں کو پڑھایا وہ اسے یاد کر چکے اور اب اس کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں : زعیم قادری

منڈی بہاؤالدین میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہونیوالی جھڑپوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب زعیم قادری نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کی ،گفتگو میں زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت نے خیبر پی کے میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ایک صوبائی وزیر بیلٹ باکسز چوری کرتا اور جعلی ٹھپے لگاتا پکڑا گیا ،عمران خان نے اپنے کارکنوں کو تشدد کا جو سبق پڑھایا اب اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں ،عمران خان پاکستان کا سیاسی فیبرک خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں ،منڈی بہااؤلدین میں واضع شکست دیکھ کر تحریک انصاف نے الیکشن کو پراگندہ کرنے اور ماحول خراب کرنے کی کوشش کی،ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی ہر بات کا جواب دے سکتے ہیں لیکن صبر کا مظاہرہ اس لیے کرتے ہیں کہ عوام عمران خان اور ان کی جماعت کا اصل چہرہ دیکھ لیں ،ایکشن کا وقت آیا تو پنجاب گورنمنٹ کا ایکشن سب دیکھیں گے اور اس وقت تحریک انصاف کہیں نظر نہیں آئے گی