عمران خان محض بیان بازی کی سیاست کررہے ہیں: زعیم قادری

عمران خان محض بیان بازی کی سیاست کررہے ہیں: زعیم قادری

لاہور(خبر نگار)رکن پنجاب اسمبلی سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان محض بیان بازی کی سیاست کر رہے ہیںاور اب تک ان کی عملی کارکردگی ہر لحاظ سے صفر ہے۔ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اداروں کی کارکردگی دیگر صوبوں سے ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔ بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔عمران خان دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے کے پی کے پولیس کو درست کریں اور ان کو سیاست سے دور رکھنے کے اقدامات کریں۔