سمندر میں پھر طوفان اٹھنے لگا

  سمندر میں پھر طوفان اٹھنے لگا

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تیزی سے طوفان میں بدل رہا ہے جو 10 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سندھ اور مکران کے ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کراچی کے ساحل سے

850 کلومیٹر دور موجود ہوا کا کم دباؤ تیز لہروں کا باعث بن سکتا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا کے انتہائی کم دباؤ کے باعث بڑی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ پیر کی شام سے بدھ کے دوران کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں جبکہ منگل سے جمعرات کے دوران بلوچستان کے ساحلی اور جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اتوار کو سمندر میں نہانے پر پابندی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود کراچی کے مکینوں کی بڑی تعداد سی ویو پہنچی اور سمندر میں نہاتے نظر آئی۔