سقوط ڈھاکہ پر مودی کی ہرزہ سرائی مایوس کن ہے:زرداری

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
سقوط ڈھاکہ پر مودی کی ہرزہ سرائی مایوس کن ہے:زرداری

اپنے بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مودی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کے الزام سے بہت مایوسی ہوئی ، بھارتی وزیراعظم کا غیرضروری تبصرہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر کرنے میں معاون نہیں ہوگا ، دونوں ممالک کے ایک ارب سے زیادہ عوام امن اور اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی علاقے کے عوام کی مشترکہ دشمن ہے اور اس سے لڑنے کے لئے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ایک ساتھ کام کرنا چاہیے، ایک دوسرے کو الزام دینے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا،سابق صدر نے کہا کہ انیس سو اکہتر کے واقعات ہماری تاریخ کا ایک تلخ باب ہے اور اس کے بارے ہر شخص اور ہر علاقے کا اپنا تناظر ہے، پرانے زخموں کو کریدنے کا کوئی مقصد نہیں-