بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ دھاندلی اے این پی اورجے یوآئی نے کی: عمران خان

  بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ دھاندلی اے این پی اورجے یوآئی نے کی: عمران خان

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیشکن سے متعلق کل آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، اورپی ٹی آئی فوج کی نگرانی میں ری الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ جے یوآئی ،پیپلزپارٹی اوراے این پی صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کامطالبہ کررہی ہے جبکہ سب سے زیادہ دھاندلی انہیں جماعتوں نے کی ہے،ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت سے استعفے کامطالبہ کرنیوالی جماعتوں نے عام انتخابات میں نوازشریف سے استعفیٰ کامطالبہ کیوں نہیں کیا،،جبکہ سب کہہ رہے تھے کہ دھاندلی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ استعفے مانگنے والی جماعتیں منافق ہیں