الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے حلقے پی بی 50 کیچ کے ضمنی انتخاب کے نتائج جاری نہ کرنے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے. ریٹرننگ افسر کی جانب سے حتمی نتیجہ جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس لیا اور تمام فریقین کے بیانات مکمل کرنے کے بعد پندرہ جنوری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھاجو آج سنا دیا. پی بی 50 کیج میں اکتیس دسمبر کو انتخابات ہوئے جس میں مسلم لیگ ن کے میر اکبر عسکانی اور نیشنل پارٹی کے محمد اکرم بلوچ مدمقابل تھے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38